میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،علی زیدی

نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،علی زیدی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر بحری اموراور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،سندھ حکومت سرکاری پیسہ کھاکر اینٹی اسٹیٹ سیاست کررہی ہے اٹھارویں ترمیم کے فوائد وزیر اعلی ہائو س تک محدود ہیں سندھ کی عوام کو نہیںملے،14سال سندھ میں حکومت کرنے والوں نے چوری کے سوا کوئی کام نہیں کیا،یوریا کھاد،چینی اور گندم چور زرداری کی ٹیم ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر بخش بھٹو ،میڈم ملیحہ سومرو ،اصغر خان پہنور،مبین جتوئی ،مولابخش سومرو ،راجا جکھرانی ،رازخان پٹھان اور دیگر موجود تھے علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ ہمارا چیلنج سندھ کی تباہی کے حل کی وجہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہے، بلدیاتی قانون واپس نہیں کیا تو اس سے زیادہ کرپشن ہوگی ،گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کی ہے،لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کی وجہ یہ کہتے ہیں کہ چوہے کھا گئے ہیں، دوملین ٹن گندم امپورٹ کر رہے ہیں، پھر یہ الزام لگاتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے،دیگر صوبوں میں گندم سستی اور سندھ مہنگی ہے، گندم اور چینی کی شارٹیج کے پیچھے زرداری کے رائٹ مین ہیں،سندھ میں زرداری گاڈ فادر ملا ہوا ہے اس نے ایک منشی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا رکھا ہوا ہے ،عوام کے مسائل سن وزیراعظم کو بتاؤں گا اور سوچیں گے، یہ جنگ اب شروع ہوچکی ہے آنے والے وقت میں پیپلزپارٹی کو سندھ شکست ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں