میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائیکورٹ کا شہری کی بازیابی کے لیے ایف آئی سے مددلینے کا حکم

ہائیکورٹ کا شہری کی بازیابی کے لیے ایف آئی سے مددلینے کا حکم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پولیس کو لاپتہ شہری سلطان کی بازیابی کے لیے ایف آئی اے سے بھی مدد لینے کا حکم دیتے ہوئے پولیس و دیگر اداروں سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ہفتہ کوسندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز کی سماعت کی۔ عدالت نے پولیس حکام سے مکالمہ میں کہا کہ شہری سلطان کی بازیابی کا کیا ہوا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واٹس ایپ کی جانے والی کال ٹریس نہیں کی جا سکتی۔ سربراہ جے آئی ٹی نے بتایا کہ پولیس کے پاس ایسی ٹریس ٹیکنالوجی موجود نہیں جس سے واٹس ایپ نمبر ٹریس ہوسکے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا شہری سلطان سے متعلق مسقط سے وٹس ایپ پر کال کی جارہی ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ واٹس ایپ کال کسی نہ کسی فون نمبر سے کی جاتی ہوگی؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ مسقط کا فون نمبر صرف واٹس اپ پر موجود ہے سم بند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں