میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوآپریٹیو مارکیٹ،وکٹوریہ بلڈنگ متاثرین کو جلد معاوضہ دیا جائے گا، ناصر شاہ

کوآپریٹیو مارکیٹ،وکٹوریہ بلڈنگ متاثرین کو جلد معاوضہ دیا جائے گا، ناصر شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ کوآپریٹیو مارکیٹ، وکٹوریہ بلڈنگ کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے معاملے پر کام جاری ہے اور جلد ہی ان کے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔یہ بات ہفتہ کوکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین بزنس مین گروپ ( بی ایم جی) زبیر موتی والا، جنرل سیکریٹری بی ایم جی اے کیو خلیل، صدر کے سی سی آئی محمد ادریس، سینئر نائب صدر عبدالرحمان نقی، نائب صدر قاضی زاہد حسین، کے سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی برائے اسمال ٹریڈرز کے چیئرمین مجید میمن، صدر کوآپریٹیو مارکیٹ ایسوسی ایشن محمد فیروز، کے سی سی آئی کے منیجنگ کمیٹی کے اراکین اور کوآپریٹو مارکیٹ وکٹوریہ بلڈنگ کے متاثرین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدر کی مارکیٹوں میں لگنے والی آگ سے متاثرہ تاجروں کے کاروبار کی بحالی کے لئے فکرمند ہیں اور ان کی واضح ہدایات ہیں کہ متاثرہ تاجروں کو جلد از جلد مالی معاونت فراہمی کے اقدامات کو مکمل کیا جائے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس معاملے کو جلد حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور سندھ حکومت کے وزراسعید غنی، جام اکرام اللہ دھاریجو، ایڈ منسٹریٹر بیرسٹر مرتضی وہاب، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور سندھ کابینہ کے دیگر وزرا ان مارکیٹوں کے متاثرین کی مدد کیلئے مستقل رابطے میں ہیں اور بہت جلد متاثرہ تاجروں کو خوشخبری ملے گی۔
٭٭٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں