میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی تنظیموں نے پاکستان کامیاب معاشی اصلاحات کوتسلیم کیا،عمران خان

عالمی تنظیموں نے پاکستان کامیاب معاشی اصلاحات کوتسلیم کیا،عمران خان

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم نے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو 5.37 فیصد جی ڈی پی حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور متوسط طبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم نے وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کو5.37 فیصد جی ڈی پی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔عمران خان نے شوکت ترین سے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور متوسط طبقے کی معاشی بہتری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی تنظیموں نے بھی پاکستان کی کامیاب معاشی اصلاحات کوتسلیم کیا ہے، انہوں نے ٹیکس وصولی، برآمدات اور ترسیلات زر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور فی کس آمدن بڑھے گی۔وزیرخزانہ نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ مقامی اشیائے خورونوش کی قیمتیں دسمبر سے کم ہونے کی امید ہے جب کہ بین الاقوامی قیمتیں کم ہوں گی تو درآمدی اشیا پر بھی دباؤ کم ہوجائے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے شوکت ترین سے ان کی صحت سے متعلق خیریت بھی دریافت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں