کراچی واٹر بورڈ میں بھرتی پرپابندی،ڈیپارٹمنٹ پروموشن کمیٹی تحلیل
شیئر کریں
(رپورٹ:اسلم شاہ)کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں بھرتی پرپابندی،ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی تحلیل،سپریم کورٹ کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر پابندی کے باوجود ادارے میں دیگر ادارے کے ڈیپوٹیشن پر براہ راست بھرتی کا نیا سلسلہ شروع ہونے پر افسران میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں گریڈ 17سے 19گریڈ میں ادارہ میں خالی ہونے والے عہدہ پر تعیناتی کا سلسلہ تیز ہو نے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔KWSBایک خود مختار ادارہ ہے جس میں منیجنگ ڈائریکٹر اور بورڈ کے سیکریٹری کے عہدے پر سندھ حکومت تعینات کرسکتی ہے، دیگر عہدوں پر تعیناتی بورڈ کے افسران کی ترقی، تبادلہ،تعیناتی کرسکتے ہیں۔ ادارے میں گزشتہ 8سال سے قبل ڈیپارٹمنٹ پرموشن کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ پانچ سو سے زائد افسران اگلے گریڈ میں ترقی سے محروم ہوگئے، کئی ترقی کے انتظار میں ملازمت سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق KWSB کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیومن رسورسس ڈیپارٹمنٹ نے سپریم کورٹ کی واضح ہدایت کے برعکس منرل مائنز ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19افسر کو ٹیکس وریونیو واٹر بورڈ میں تنخواہ جاری کرنے کے حکمنامہ جاری کردیا ہے اور عارضی طور پر تعینات ہونے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم نے حکمنامہ نمبر kwsb.hrd&a/D.P/DD-HR/2118بتاریخ 21فروری کو جاری کیا ہے۔ دلچسپ امریہ ہے کہ DMDٹیکس ریونیو وقار ہاشمی خود عارضی طورپر HRD&Aتعینات ہے۔گریڈ 18ہونے کے باوجود گریڈ 19میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہونے والے عبدالنبی میمن کی تنخواہ ڈائریکٹر کنزیومرزکے عہدہ پر جاری کرنے کی منظور کی ہے۔ آرڈرمیں اس کا گریڈ اور ڈیپوٹیشن تک کا ذکر نہیں ہے نہ ہی کسی مجاز افسر کی منظوری حاصل کی گی ہے۔ واٹر بورڈ جونیئر افسر وقار ہاشمی نے اپنی تعیناتی کے دوران ادارے کے قواعد وضوابط یا قانون یا سروسز کے قانون کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کی ہدایت کے برعکس ادارہ کو چلارہے ہیں۔ انہوں نے ٹیکس میں سنگین بدعوانی کرنے کا ریکارڈ قائم کر کے بعد HRDکی 45کروڑ مالیت کے بجٹ میں ہاتھ صاف کرنا شروع کردیا ہے۔ میڈیکل،گاڑیوں کے الاٹمنٹ،جائیداد اور سرکاری مکانات،بنگلہ سمیت تمام شعبہ جات سے بھتہ اور بھاری نذرانہکیوصولی بھی جاری ہے۔ سپریم کورٹ نے تمام ڈیپارٹمنٹ میں ڈیپوٹیشن تبادلہ تقرری پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ وقار ہاشمی نے سپریم کورٹ کے حکمنامہ کے برخلاف اپنی کارروائی تیز کردی ہے۔ عبدالنبی میمن کے حکمنامہ پر واٹر بورڈ میں چہ میگیوں کے بعد احتجاج کی فضا پیدا ہوگئی ہے، ٹیکس افسران میں ہلچل اور تشویش کی فضاپیدا ہوچکی ہے۔ ٹیکس افسران کی ترقی رک جائے گی، ایک عہد ہ پر قبضہ ہونے پر کئی افسران کی ترقی رک جانے کی توقع ہے۔ افسران احتجاج پر مجبور ہو ںگے، اسی طرح ہائیڈرنٹس سیل کے انچارچ رحمت اللہ مہر کی غیر قانونی گریڈ 17سے18میں ترقی اور تنخواہ کا حکمنامہ بھی وقار ہاشمی نے جاری کیا ڈائریکٹر پرسنل حشمت کو ریٹائرڈمنٹ سے 7روز قبل طبی بنیاد پر قبل از وقت ریٹائرڈ کرنے کا حکمنامہ بھی عارضی DMDوقار ہاشمی نے جاری کیا۔یونین تنظمیوں کے باہمی تنازع کی وجہ سے ادارے میں غیرقانونی عمل پر آواز بلند کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ یونین کے تمام عہدیدار محروم ہو نے والے ملازمین کے لواحقین اور ورثاء کے پانچ سوسے زائد بھرتی کی امید پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔