محکمہ بلدیات سکھر ،گھوسٹ ملازمین کے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف
شیئر کریں
سندھ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے آبائی شہر روہڑی اور سکھر کے محکمہ بلدیات میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے،70سے زائد گھوسٹ بلدیہ ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔میونسپل کارپوریشن روہڑی کے اکائونٹ افسر نے کرپشن سے متعلق بھانڈ پھوڑا دیا۔ اکائونٹ افسر نے میونسپل کارپوریشن روہڑی میں گڑ بڑ کی رپورٹ حکام کو پیش کردی۔رپورٹ کے مطابق گریڈ 1اور گریڈ 4کے ملازمین کو گریڈ11 کی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔ رپورٹ میں چیف میونسپل افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ چیف میونسپل افسر منصور ابڑو لورگریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد کرپشن کرتے ہیں۔70سے زائد ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں لیتے ہیں۔ گھوسٹ ملازمین کی انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تو شہر کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی۔ ملازمین کی غیر حاضری کے باعث روہڑی شہر میں صفائی کی صورتحال بدتر اور پانی کا بحران ہے۔