میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
براڈ شیٹ کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا

براڈ شیٹ کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

براڈ شیٹ تحقیقات کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا، ن لیگ،جمعیت علمائے اسلام ف اور پیپلزپارٹی نے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کی پر زور مخالفت کر دی۔براڈ شیٹ تحقیقات کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن میں تناؤ شدت اختیار کرگیا۔ ن لیگ نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تقرری مسترد کر دی۔براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کیلئے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی کا سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو مقرر کرنے پر اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے اعتراض اٹھایا ہے۔دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ عظمت سعید سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاناما کیس کا فیصلہ سنانے والے ججز میں شامل تھے، جس وقت براڈ شیٹ معاہدہ کیا گیا وہ ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب تھے، عظمت سعید شوکت خانم کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر بھی ہیں، انہیں کمیٹی کا سربراہ اور دیگر کو ممبر بنانے کا جواز نہیں۔ن لیگ کے جاوید لطیف نے کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو قائمہ کمیٹی میں بلانا کمیٹی کا دائرہ اختیار ہے، شہزاد اکبر کو بھی بلائیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہاکہ کمیٹی سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی ہے۔ سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب ہمت کر کے قوم کو صحیح بتائیں کہ آپ کو این آر او چاہیے، سابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سے ہی تحقیقات کرانا براڈ شیٹ سے بڑا فراڈ ہے، جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم ہسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں، عمران صاحب نے ثابت کر دیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نیچے کوئی بھی شفاف، آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات نہیں ہو سکتی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ تقرری دراصل عمران صاحب اور ان کی حکومت کی بدنیتی ہے، نیب بطور ادارہ براڈ شیٹ سے پاکستان کو پہنچنے والے نقصانات کا ملزم ہے، یہ معاہدہ ہی پاکستانی عوام کو پہنچنے والے 10 ارب روپے کے نقصان کی وجہ بنے، قوم اپنی کمائی لوٹنے اور لٹانے والوں کا احتساب چاہتی ہے، زخموں پر نمک چھڑکنے والا مذاق نہیں، منتخب وزیر اعظم کے خلاف جے آئی ٹی کے ہیرے تلاش کرنے اور ان کی نگرانی کے کردار کو کیسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے ؟۔دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن نے براڈ شیٹ معاملے پر ایک بار پھر سینیٹ ہول کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ سینیٹر جاوید عباسی نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ براڈ شیٹ کے معاملے پر میڈیا میں تماشہ لگا ہوا ہے، خود کہا تھا کہ اس معاملے پر کمیٹی بنائیں، کمیٹی آف ہول سے بڑی کوئی کمیٹی نہیں ہو سکتی، معاملہ ایسا تھا جس پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے تھا، حکومت نے وعدہ کر کے کمیٹی کی تشکیل نہیں کی، براڈ شیٹ میں جن کے نام ہیں، انہیں کمیٹی میں بلایا جائے، حکومت نے اپنی مرضی سے ایک الگ کمیٹی بنا دی۔ادھر براڈ شیٹ معاملے پر پیپلزپارٹی بھی ن لیگ کی ہم خیال نکلی، تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل مسترد کر دی۔ نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کمیٹی کے سربراہ کی تعیناتی سے حکومت کی بد دیانتی سامنے آ چکی، جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تعیناتی کا مقصد تمام ملبہ اپوزیشن اور سابقہ حکومتوں پر گرانا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں