میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں 2018کے مقابلہ میں 2019میں کرپشن بڑھی ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

پاکستان میں 2018کے مقابلہ میں 2019میں کرپشن بڑھی ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں 2018کے مقابلہ میں 2019میں کرپشن بڑھی ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنشیل نے 2019میں کرپشن کے حوالہ سے رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 2018کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور 33تھا جو 2019میں 32ہو گیا ۔ 32 اسکور حاصل کرنے پر پاکستان کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس تین درجے بڑھ کر 117سے 120ویں درجے پر چلا گیا ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی گزشتہ رپورٹس کے مطابق 2010سے 2018تک پاکستان کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں مسلسل بہتری کی جانب بڑھ رہا تھا ۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ کے مطابق 10 سال میں یہ پہلی بار ہے کہ کرپشن سے متعلق انڈیکس میں پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ہے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موجودہ چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر قیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی۔ نیب پاکستان نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے نکلوائے ۔ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا رینک 120ہے ۔ 2019میں زیادہ ترممالک کی کرپشن کم کرنے میں کارکردگی بہتر نہیں رہی۔ 2019میں پہلا نمبر حاصل کرنے والے ڈنمارک کا اسکور بھی ایک پوائنٹ کم ہو کر 87رہا۔ جی سیون کے ترقی یافتہ ممالک بھی انسداد بدعنوانی کی کوششوںمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ امریکا، برطانیہ، فرانس اورکینیڈاا کا انسداد بدعنوانی کا اسکور بھی کم رہا ہے ۔ امریکہ کا اسکور دو، برطانیہ اور فرانس کا چار اور کینیڈا کا انسدادبدعنوانی کا اسکور چار درجے کم رہا۔ رپورٹ کے مطابق شفاف ترین ممالک میں ڈنمارک پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے ، فن لینڈ تیسرے ، سنگاپور چوتھے ، سویڈن پانچویں اور سوئٹزرلینڈ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ شفاف ترین ممالک میںبرطانیہ کا نمبر 12واں ، آسٹریلیا کا نمبر 12واں، جاپان کا نمبر 20 واں، امریکاکا نمبر 23واں ہے اور فرانس کا نمبر بھی 23واں ہے ، جبکہ چین کا نمبر80 واں ہے ، جبکہ بھارت کا نمبر بھی 80واں ہے ،ترکی کا نمبر 91واں، روس 137واں، جبکہ بنگلادیش کا نمبر 146واں ہے جبکہ کرپٹ ترین ممالک میں صومالیہ پہلے ، جنوبی سوڈان دوسرے ، شام تیسرے ، یمن چوتھے اورافغانستان کا نمبر پانچواں جبکہ وینزویلا اور سوڈان کا نمبر بھی پانچویں نمبر پر ہے ، جبکہ شمالی کوریا کا نمبر چھٹا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ سے متعلق چیئرمین ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان سہیل مظفر نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف بڑھتے اقدامات کے باوجود کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا اسکور پچھلے سال کے مقابلہ میں ایک پوائنٹ کم ہوا ہے ۔سہیل مظفر نے کہا کہ سال 2019کے انڈیکس میں کئی ترقی یافتہ ممالک نے بھی کم نمبر حاصل کئے ہیں۔ان ممالک میں کینیڈا نے چار نمبر کم حاصل کئے ۔ گذشتہ برس کینیڈا کے 81نمبر تھے اور اس سال 77 ہیں، فرانس نے تین نمبر کم حاصل کیے ، فرانس کے گزشتہ برس 72تھے جو اس سال 69ہیں۔ جبکہ برطانیا نے گزشتہ برس کی نسبت تین پوائنٹس کم حاصل کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں