میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر

بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست دائر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست دائر کردی گئی۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کیلئے درخواست شہری محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری بلدیات، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیب، آڈیٹر جنرل پاکستان و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے اجرا اور استعمال پر جے آئی ٹی بنائی جائے اور تحقیقات کرائی جائیں کہ بلدیاتی نمائندوں پر کون کون سے کام کرائے ۔ اس کے علاوہ متوقع جے آئی ٹی کی سفارش پر ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں شامل کیے جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں