میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے

پاکستان تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے

Author One
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے۔

زرائع کے مطابق بق نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے احکامات روکے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومتی سنجیدگی کا اندازہ لگانے کیلئے آج دوپہر 2 بجے تک کی ڈیڈلائن دی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیم نے آپس میں غیر رسمی مشاورت کی ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کا باقاعدہ اجلاس آج طلب کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کمیٹی کے قیام کا میڈیا سے پتا چلا تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے آج دو بجے تک مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھانے پر سول نافرمانی کی کال دینا تھی، کمیٹی کی عدم تشکیل پر سول نافرمانی سے متعلق عمران خان کی ہدایات بارے اوورسیز پاکستانیوں کو آگاہ کیا جانا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں