میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائبیریا کی ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے

سائبیریا کی ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے

Author One
اتوار, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کوئٹہ:بلوچستان کے اکثر اضلاع میں خشک سردی بڑھنے کا امکان ہے جبکہ سائبیریا سے چلنے والی تیز ہوائیں آج بلوچستان میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا کی ہواؤں کے سبب آئندہ چند روز تک سردی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔

دوسری جانب، کوئٹہ شہر اور اطراف میں آج صبح سے مطلع ابر آلود ہے تاہم صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ اور قلات میں منفی سات ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیارت، کان مہترزئی اور خانوزئی میں منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے ساتھ، جھل مگسی، نصیر آباد، نوکنڈی اور سبی میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں