اینٹی کرپشن سندھ کی کارروائیاں تیز،6 ہزار 354شکایات نمٹادیں
شیئر کریں
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کو متحرک کردیا گیا۔ محکمے نے شکایات پر کارروائی تیز کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ میں 23 ہزار 673 شکایات کی چھان بین کے بعد 6ہزار 354 شکایات نمٹادی گئیں اینٹی کرپشن کے مطابق دس اضلاع میں بیس ریڈ کئے گئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے چھ واقعات ہوئے ستائیس مقدمات چالان کئے گئے بتیس کیس رجسٹر کئے گئے تیرہ ملزمان کو سزا ملی اینٹی کرپشن کمیٹی نمبر ایک کمیٹی نمبر دو اور کمیٹی نمبر تین کے بیس اجلاس منعقد ہوئے پچیس ایف آئی آرز درج ہوئیں ایک سو باون اوپن انکوائریز ہوئی اکیس انکوائریز دوبارہ کرائی گئیں پینتالیس مقدمات بند کردیئے گئے چونسٹھ انکوائریز متعلقہ محکموں کو خود کارروائی کیلئے بھیج دی گئیں باسٹھ مقدمات پر کارروائی ملتوی کی گئی جن کی منظوری آئندہ اجلاسوں میں دی جائے گی مجموعی طور پر تین سو انناسی مقدمات زیر غور آئے جن پر مختلف کارروائیاں ہوئیں۔