میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیٹھنے نہیں قربانیاں گنوانے آئے ہیں،مریم نواز کو لیگی خواتین کا ٹف ٹائم، تلخ جملوں کا تبادلہ

بیٹھنے نہیں قربانیاں گنوانے آئے ہیں،مریم نواز کو لیگی خواتین کا ٹف ٹائم، تلخ جملوں کا تبادلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر انٹرویوز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ مخصوص نشستوں پر امیدوار خواتین پھٹ پڑیں۔ ن لیگی قیادت نے قربانیاں دینے والی خواتین کو مکمل نظر انداز کردیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران مریم نواز اور جنوبی پنجاب کی سینئر ن لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ تہمینہ دولتانہ نے علاقے کے کاموں سے آگاہ کیا تو مریم نواز نے ٹوکا علاقے کی کہانی نہ سنائیں۔ یہ بتائیں کہ پارٹی کے لئے کیا کیا؟ لاہورکی لیگی ورکر مدیحہ شاہ نے خواتین ورکرز کی آواز دبانے کی شکایت کی تو مریم نواز نے کہا ان کی بات سن لی۔ اب بیٹھ جائیں۔ مدیحہ شاہ نے کہا وہ بیٹھنے نہیں۔ قربانیاں گنوانے آئی ہیں۔ بات پوری کریں گی۔ باہر نکالنا ہے تونکال دیں۔ مریم نواز کی جانب سے حنا پرویز بٹ کی تعریف پر خواتین لیگی ورکر سیخ پا ہوگئیں۔ صورتحال سنبھالنے کیلئے نوازشریف نے مداخلت کی اور کہا کہ خواتین پارٹی کی طاقت ہیں۔ ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں