میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ امراض قلب، ملازمت سے برطرف عذرا مقصود کا سرکاری گاڑی وسامان پر قبضہ

ادارہ امراض قلب، ملازمت سے برطرف عذرا مقصود کا سرکاری گاڑی وسامان پر قبضہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں چیف آپریٹنگ افسر کے عہدے سے برطرف کی گئی عذرا مقصود نے سرکاری گاڑی و دفتری سامان پر قبضہ کررکھا ہے ، ادارے کی انتظامیہ نے خاتون کو سرکاری املاک کی واپسی کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے مقدمہ درج کروانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق این آئی سی وی ڈی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر نے 2016 ء میں عذرا مقصودکو خلاف ضابطہ غیرقانونی طریقے سے چیف آپریٹنگ افسر کے عہدے پر تعینات کروایا ، تنخواہ کے علاوہ سرکاری گاڑی ودیگر سرکاری مراعات سے نوازا گیا بعدازاں تقرری کے غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت عالیہ میں پٹیشن دائر کی گئی ، 2022 ء میں عدالتی حکم پر ہسپتال انتظامیہ نے عذرا مقصود کو ملازمت سے برطرف کیا تو خاتون اپنے ہمراہ سرکاری گاڑی نمبر GSF – 269 اور دفتری سامان بھی لے گئیں ، جسے تاحال استعمال کررہی ہیں ، امراض قلب کی انتظامیہ کی جانب سے عذرا مقصود کو ایک خط لکھا گیا ہے ، جس میں انہیں سرکای گاڑی و دیگر املاک واپس کرنے کے لیے 48 گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے، متن کے مطابق مقررہ وقت میں سرکاری گاڑی اور دفتری سامان واپس نہیں کیا گیا تو سرکاری املاک کے غیرقانونی استعمال پر مقدمہ درج کروایا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں