میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

پاکستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان نے ٹی ٹی پی کی طرف سے جدید ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے،افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے موثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز اہراہ بلوچ نے نے کہا کہ اْمید کرتے ہیں افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف استعمال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کی پاکستان میں دہشتگردی کی مالی معاونت پر تشویش ہے، بھارتی ایجنسی کی معاونت سے متعدد دہشت گرد گروپ پاکستان میں متحرک ہیں، آنے والے دنوں میں اس کی مزید تفصیلات دیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے ٹی ٹی پی کے خلاف کسی ایکشن اور اس کے موثر ہونے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، افغانستان سے ٹی ٹی پی کے بارے میں مؤثر اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کا اغواء اور دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، پاکستان بھارتی معاونت سے دہشت گردی کا نشانہ رہا ہے، کلبھوشن اس بات کا ثبوت ہے، ہم سمجھتے ہیں پاکستان میں توہین مذہب کا قانون تمام مذاہب کے لیے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں