شرجیل انعام میمن کی ن لیگ،پی ٹی آئی کے خلاف لفظی گو لہ باری
شیئر کریں
سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے خلاف لفظی گولہ باری کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ملکی مسائل کا واحد حل صرف پیپلزپارٹی ہے ، وہ گزشتہ روزپی ایس 61 پر نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے 95 فیصد نشستیں حاصل کرے گی ساتھ ہی وفاق میں بھی ایک بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئے گی، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اپنے کرتوتوں کے سبب جیل میں ہے، ملک کے خلاف سازش کر رہے تھے ، آج بھی پاکستان اور اداروں کے خلاف سرگرم ہیں جبکہ دوسری جماعت جن کی قیادت کے لیے کہا جاتا تھا کہ ہمیں کیوں نکالا وہ بدلا لینے کے لیے بیٹھی ہے ، ایک جماعت ایسی ہے جسے پہلے جی ٹی روڈ کی جماعت کہتے تھے وہ کہتی ہے یہ سب کام ہم نے کیا ہے ، شکر ہے پاکستان کی آزادی کے دوران ان کی جماعت نہیں تھی نہیںتو یہ کہتے کہ پاکستان ہم نے بنایا ہے ، مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی کے پاس ہے ، اقتدار میں آئے تو سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کریں گے ۔