میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ نے تنسیخ نکاح کے دعوے کااختیاردے دیا

سپریم کورٹ نے تنسیخ نکاح کے دعوے کااختیاردے دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر تنسیخ نکاح کی اجازت کی توثیق کر دی۔جمعرات کوسپریم کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پر تحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔عدالت نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعویٰ خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعویٰ مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ طیبہ عمبرین نے شوہر اور سسرال کے ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ2014میں کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں