میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرویز الہٰی کا تحریک انصاف سے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ

پرویز الہٰی کا تحریک انصاف سے 45 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کے بدلے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ضروری ہوگی کیونکہ یہ اب قانونی طور پر ضروری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے اعتماد کا ووٹ بھی لینا پڑے گا، پہلے کیا ہوگا اور بعد میں کیا ہوگا اس بارے میں قانون خاموش ہے، میرا خیال ہے یہ معاملہ اب عدالت جائے گا۔ مسلم لیگ (ق) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو اتحادیوں کے درمیان سیٹ ایجسٹمنٹ ہوتی ہی ہے، اب پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے جس کے بعد الیکشن ہوگا اور اس کیلئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ق) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 30 اور قومی اسمبلی کی 15 نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ کے مطالبے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات لگ بھگ درست ہے، تاہم اس تعداد میں ردوبدل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) ہماری محترم اتحادی ہے، ہم انہیں ساتھ لے کر چلیں گے، جب اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے تو انہیں کچھ دینا تو پڑتا ہے۔ شفقت محمود نے جمعے کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا معاملہ نہ آتا تو اسمبلی جمعہ کو ٹوٹ جاتی لیکن اب پہلے تحاریک کے معاملے طے ہوں گے جس کے بعد اسمبلی توڑنے کی باری آئے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں