میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیوایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم

ایم کیوایم کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹانے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

الیکشن کمیشن سندھ نی ایم کیو ایم پاکستان کے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن سندھ نے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ڈی ایم سی کورنگی، ڈی ایم سی شرقی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔محکمہ بلدیات سندھ نے حیدر آباد میں محمد فاروق کو ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا تھا۔خط کے متن کے مطابق حیدر آباد اور کراچی ڈویڑن میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری ہو چکا ہے، جن ڈویڑنوں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا ہے وہاں سرکاری افسران اور اہلکاروں کے تبادلے اور تقرریاں نہیں کی جاسکتیں ، شیڈول کے اعلان سے انتخابات مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن نے تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد ہے۔صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر ضلع کورنگی جاوید الرحمان کہلور، ایڈمنسٹریٹر ضلع شرقی رحمت اللہ شیخ اور حیدر آباد کے ایڈمنسٹریٹر محمد فاروق کی تقرری کا نوٹی فیکشن واپس لیا جائے یا پھر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے مکمل ہونے تک مؤخر کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں