میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ،پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر

بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ،پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان نے کروز میزائل بابر ون بی کا کامیاب تجربہ کیاہے ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن نے تجربے کو پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت قرار دیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ بابر ون بی میزائل مقامی سطح پر تیار کردہ، توسیعی رینج کا حامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے پاکستان کے بابر کروز میزائل ون بی کے کامیاب تجربے پر آئی ایس پی آر، صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی مبارکباد پیش کی۔اس دوران اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران اور اسٹریٹجک فورسز حکام بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن نے فلائٹ ٹیسٹ کے کامیاب انعقاد پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی کا کہنا تھا کہ کروز میزائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں کامیابی کا حصول کلیدی ہے، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے تجربے سے پاکستان کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس کے لیے مزید تقویت ملی ہے۔ڈائرکٹرجنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن جنرل ندیم ذکی منج کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ پاکستان کی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس کومزید مضبوط کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں