میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت نے چارج چھوڑنے والے 8 افسران کی ایل پی سی روک دی

سندھ حکومت نے چارج چھوڑنے والے 8 افسران کی ایل پی سی روک دی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت نے روٹیشن پالیسی کے تحت چارج چھوڑنے والے 8 افسران کی ایل پی سی روکنے اور اے سی آر میں مس کنڈکٹ رپورٹ شامل کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ حکومت نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سول سروس رولز اور پولیس رولز کہ تحت افسران کو سزا کے لیے3 الگ الگ لیٹر لکھ دیے۔وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر محکمہ ایس این جی اے ڈی نے اے جی سندھ آئی جی سندھ اور اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو لیٹر لکھے ۔گریڈ 20 کے افسر کاظم جتوئی، زاہد عباسی، ڈی آئی جی نعیم شیخ، جاوید اکبر ریاض، عبداللہ شیخ، عمر شاہد، نعمان صدیقی اور ثاقب اسماعیل میمن کی آخری پے سلپ روکنے کیلئے اے جی سندھ کو لیٹر بھیج دیا گیا۔تمام افسران کے اے سی آر بک میں مس کنڈکٹ رپورٹ شامل کرنے کیلئے آئی جی سندھ کو لیٹر بھیجا گیا جس میں افسران کے خلاف سروس رولز اور پولیس رولز کی خلاف ورزی کی سزا کیلئے اسٹبلشمنٹ ڈویژن کو سفارش کی گئی ۔سول سروس رولز اور پولیس رولز کہ تحت تمام افسر صوبے سے باہر نہیں جا سکتے جب تک سندھ حکومت انہیں اجازت نہ دے۔ افسران نے چارج چھوڑ کر سروس رولز اور پولیس رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں