میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے لابنگ شروع کردی

سینیٹ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی نے لابنگ شروع کردی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ:شعیب مختار) سینیٹ انتخابات سے قبل بھر پور دھمال ڈالنے کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے لابنگ شروع کر دی گئی قسمت کی دیوی   جتوئی خاندان پرپھر مہربان ہو گئی گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان اور لیاقت علی جتوئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم معاملات طے پا گئے گورنر سندھ عمران اسما عیل کی جانب سے سندھ سے لیاقت علی جتوئی کو سینیٹر منتخب کرانے کے لیے اتحادی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے گئے ذرائع کے مطابق پی ٹی آ ئی سندھ کی قیادت کی جانب سے چند ماہ قبل سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی کو سندھ سے سینیٹر منتخب کرانے کی سفارشات پارٹی کی مرکزی قیادت کو ارسال کی گئی تھیں جس کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو چھوڑ کرسندھ سے کسی بھی رہنما کو مشاورت کیے بغیر سینیٹ کی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اس ضمن میں گورنر سندھ کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے بڑے پیمانے پر بھی رابطوں کو یقینی بنایا گیا تھا جس میں ان کی جانب سے حفیظ شیخ کو سندھ سے سینیٹر منتخب کروانے کی اپیل کی گئی تھی تاہم گذشتہ روز انہیں وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان ملنے کے بعد تحریک انصاف نے انہیں سینیٹر منتخب کروانے کا فیصلہ ترک کر دیا ہے پارٹی کی جانب سے لیاقت جتوئی کو سندھ سے سینیٹر کی نشست پر منتخب کروانے کی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ تمام تر امور پر وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بھی نیم رضا مندی کا اظہار کر دیا گیا ہے جس کے تحت سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آ ئی قیادت کی جانب سے سندھ سے لیاقت جتوئی کو ٹکٹ دیے جانے کے امکانات روشن ہیں۔ذرائع کے مطابق تین روز قبل لیاقت جتوئی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کو یقینی بنایا گیا ہے جس میں انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کا شکوہ بھی کیا ہے اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ان کے تمام تر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے دونوں فریقین میں ہونے والی ملاقات میں لیاقت جتوئی کی جانب سے عمران خان کو سندھ کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے جس کو ان کی جانب سے قبول کر لیا گیا ہے آئندہ چند روز میں وزیر اعظم پاکستان کی سندھ آمد متوقع ہے۔ واضح رہے چند ماہ قبل لیاقت جتوئی کو سندھ کی حکمران جماعت کی جانب سے بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے جس کے بعد بھی ان کی جانب سے پارٹی سے راہیں جدا نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں