میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں 69فیصد ہائوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

ملک میں 69فیصد ہائوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک میں 69فیصد ہائوسنگ سوسائٹیاں رجسٹرڈ نہ ہونے کا انکشاف ہواہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 8ہزار 767سوسائٹیوں میں سے 6ہزار سوسائٹیاں متعلقہ اداروں سے رجسٹرڈ نہیں ہیں جبکہ یہ 6 ہزار سوسائٹیاں بوگس کاغذات پر بنائی گئی ہیں یا ان کے پیپرز نامکمل ہیں۔سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 500سوسائٹیوں کے خلاف تقریبا 4000فراڈ اور کرپشن کے کیسز درج ہیں جبکہ فراڈ کیسز کی مالیت 300ارب روپے سے زائد ہے ۔علاوہ ازیں ملک میں صرف 2ہزار 767ہاسنگ سوسائیٹیاں رجسٹرڈ ہیں جب کہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا سائز تقریبا 15سے 20کھرب روپے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں