میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے ڈرون کے استعمال کیلئے ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو ڈرون پالیسی مرتب کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بریفنگ دی ۔وزیر اعظم عمران خان کو ڈرون ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوں میں پر امن اور تحقیقی استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی کی زراعت، شہری منصوبہ بندی، سکیورٹی اور امن و عامہ کے لیے بہت افادیت ہے ۔اس ضمن میں قانون سازی اور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کرنے کی ہدایات کی گئی۔کمیٹی ایک ماہ کے اندر ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کے قانون کا مسودہ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں