وکیل کی سکھر پولیس کے ہاتھوں ہلاکت
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) فیصل آباد کے وکیل کی سکھر پولیس کے ہاتھوں ہلاکت، ایس ایس پی سکھر عرفان سمون کا گھیراؤ تنگ، عہدے سے ہٹانے پر غور شروع، عرفان سمون چھٹی پر روانہ، چارج ایس ایس پی خیرپور کے حوالے، ایس ایس پی کو جبری چھٹی پر بھیجا گیا ہے، ذرائع ایڈووکیٹ اعجاز آرائیں کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کرکے ہلاک کیا گیا تھا، ایس ایس پی سکھر عرفان، ڈی ایس پی مسعود مہر و دیگر افسران ذمیوار قرار، ڈی آئی جی نعیم شیخ کی رپورٹ، تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکام نے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کو ہٹانے پر غور شروع کردیا ہے، 17 اگست کو سکھر پولیس نے وزارت داخلہ سے اجازت لئے بغیر فیصل آباد میں کارروائی کرکے ایڈووکیٹ اعجاز آرائیں کو پنوعاقل کے رہائشی مالک چنا کی مدعیت میں داخل کیس میں گرفتار کرکے پولیس کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں منتقل کیا جہان پر دوران تشدد ایڈووکیٹ اعجاز آرائیں ہلاک ہوگئے جس کا لاش رحیم یار خان کے قریب سنسان جگہ پر پھینکا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مقتول کی بیوی اقصٰی رشید کی مدعیت میں ڈی ایس پی مسعود مھر، دو انسپکٹر اور 6 اہکاروں پر فیصل آباد میں داخل کیا گیا تھا، آئی جی سندھ کے حکم کی پر واقعے کی تحقیقات کرنے والے ڈی آئی جی ?ریننگ نعیم شیخ نے رپورٹ میں وکیل کی ہلاکت میں ایس آیس پی سکھر عرفان سمون و دیگر کو براہ راست ملوث قرار دیکر مقتول کے خلاف داخل کیس کو جھوٹا قرار دیکر ایس ایس پی سموں کے خلاف سخت قانونی اور محکماتی کارروائی کی سفارش کی ہے، ڈی آئی جی ٹریننگ نعیم شیخ کی ایسے رپورٹ کے بعد ایس ایس پی سکھر عرفان سمون سخت مشکلات کا شکار ہین، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سکھر کو عھدے سے ہٹانے پر غور کرنے کے ساتھ محکمانہ کارروائی کی تیاری بھی کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان سمون چھٹی پر روانہ ہوگئے ہیں جبکہ چارج ایس ایس پی خیرپور کے حوالے کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نے ایس ایس پی سکھر کو طلب کرلیا ہے اور امکانات ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کی واپسی کی بعد عرفان سمون کے خلاف کارروائی کی جائیگی جبکہ ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سکھر کو جبری چھٹی پر بھیجا گیا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے ایس ایس پی سکھر عرفان سمون کے خلاف کارروائی کیلئے وفاقی اسٹبلشیمٹ ڈویڑن کو خط بھی لکھ دیا ہے.