ملک میں بجلی کی آزادانہ خرید وفروخت کانظام لانے کافیصلہ
ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰
شیئر کریں
ملک میں بجلی کی آزادانہ خرید وفروخت نظام متعارف کروانے کا بڑا فیصلہ کرلیاگیا ،بجلی کی مسابقتی تجارت نظام متعارف کروانے کیلئے (آج) منگل کو نیپرا ماہرین آن لائن سیمینار سے خطاب کریں گے،نیپرا نے آزادانہ تجارت پر مبنی بجلی مسابقتی تجارت نظام کی منظوری دیدی ،1990 کی دہائی سے شروع ہونے والی توانائی اصلاحات کا اختتام اپریل 2022 میں بجلی مسابقتی تجارت متعارف کروانے سے ہو گا ،نئے نظام کے تحت بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اپنی مرضی کے کسی بھی بجلی کارخانے سے بجلی خرید سکیں گی ،بجلی خریداری کے ہول سیل نظام آنے سے مکمل وولٹیج، لگاتار سپلائی اور بلوں کی مکمل ادائیگی کا سسٹم لانے میں مدد ملے گی ، مسابقتی مارکیٹ سے بجلی کی لاگت کم کرنے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات ختم کرنے میں مدد ملے گی،