میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالعدم سپاہ محمد کامبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

کالعدم سپاہ محمد کامبینہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ بر آمد

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

سی ٹی ڈی نے تیموریہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سپاہ محمد کے شدت پسند کوگرفتارکرلیا، ملز م کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔ملزم عماد عرف ٹی ٹو نے دوران تفتیش فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا،ملزم 2012 میں عباس ٹائون دھماکے کے بعدفرحت عباس زیدی کی ٹیم میں شامل ہوا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ملزم نے گلشن اسکاٹ کالونی میں مدرسے کے 4 طالب علموں کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزم نے پیپلز چورنگی کے قریب مذہبی جماعت کے رکن صلاح الدیں کو بھی قتل کیا۔اس کے علاوہ ملزم نے رضویہ کے علاقے میں مخالف جماعت کے رکن کی دکان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کیا،پیپلز چورنگی کے قریب پیش امام کو بھی قتل کیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم پولیس مقابلہ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے،ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں