میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ایس ایل کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس فروخت

پی ایس ایل کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس فروخت

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کو دیدیے ۔پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشنز کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے۔ تاہم طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 گنا زیادہ ہے جبکہ مقامی اور غیرملکی وہ ٹی وی چینلز جو پی ایس ایل 2019 کا ایڈیشن دکھائیں گے ان کے حوالے سے معاملات جلد طے پاجائیں گے۔
بلٹس ایڈورٹائزنگ پاکستان کی سب سے بڑی کمیونی کیشن گروپ سروس ہے جو ملک بھر میں موجود ہے جبکہ ٹیک فرنٹ متحدہ عرب امارات کے گلوبل ا سپورٹس کامرس سے وابستہ ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس کے حوالے سے ہم اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب ہوگئے۔ہم ہدف سے زیادہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شائقین اور اسپانسرز کی پی ایس ایل میں گہری دلچسپی برقرار ہے، نشریاتی حقوق میں دلچسپی لینے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 3 سال کے لیے 15 ملین ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں