میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق نے سندھ کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کردی‘ سہیل سیال

وفاق نے سندھ کے ساتھ زیادتیوں کی انتہا کردی‘ سہیل سیال

منتظم
جمعه, ۲۲ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاڑکانہ(این این آئی) صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ وفاق کا سندھ کے ساتھ زیادتیوں کی سیریز ہے، کراچی آپریشن میں وفاق نے خود فیصلہ کیا تھا کہ آپریشن میں 50 فیصد وفاق اور 50 فیصد رقم سندھ حکومت دے گی، مگر آج تک اس کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے گئے، گنے کے آبادگاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، لیکن شوگر مل بند ہونے کی صورت میں صرف ہم ایک لاکھ روپے جرمانہ لگا سکتے ہیں، کچھ عرصہ قبل شوگر مل مالکان نے شوگر ملز چلانے سے انکار کیا جنہیں رضامند کرکے شوگر مل چلوائیں۔ گڑھی خدابخش بھٹو میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے حوالے سے سیکورٹی اور امن امان کے متعلق اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا مزید کہنا تھا کہ آئی جی سندھ ہائی کورٹ کے پاورز کو استعمال کرکے صوبے میں ایس ایس پیز کے تبادلے اور تقرریاں کررہے ہیں، لیکن ہائی کورٹ کے دیے گئے فیصلے کے کچھ نقاط پر ہمیں خدشات ہیں، حالیہ دنوں میں ایس ایس پیز کے تبادلوں اور تقرریوں میں سندھ حکومت کی مرضی شامل نہیں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں