سندھ بلڈنگ ،ڈائریکٹر ڈیمالشن کی سرپرستی میں ضیاء کالا آزاد
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
وسطی میں کالا گروپ کی نگرانی میں جہاں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے، وہیں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ بھی دھڑلے سے تعمیر کروائے جارہے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق وسطی کے علاقے لیاقت آباد میںبدنام زمانہ بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد سابقہ بلڈنگ انسپکٹر ضیاء الرحمن المعروف ضیاء کالا نے اپنے بیٹر فرحان المعروف ڈیوڈ کو ناجائز تعمیرات کی حفاظت پر مامور کر رکھا ہے ۔ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد نے کالا گروپ سے خطیر رقم بٹورنے کے بعد ناجائز تعمیرات کی چھوٹ دے رکھی ہے جس کا اندازہ لیاقت آباد کی تنگ گلیوں میں رہائشی پلاٹ 5/864اور 6/259پر 40گز پر بغیر نقشے اور منظوری تیسری منزل کی تعمیر سے با آسانی لگایا جا سکتا ہے۔ تعمیرات پر ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد انہدامی کارروائی نہ ہونے کی گارنٹی دے رکھی ہے۔