میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 10ماہ میں 2ہزار سے زائد ایڈز مریض ظاہر

سندھ میں 10ماہ میں 2ہزار سے زائد ایڈز مریض ظاہر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( نمائندہ جرأت ) سندھ بھر میں 10 ماہ کے دوران ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار سے زائد کیس سامنے آگئے ، متاثرہ افراد میں سب سے زیادہ مرد شامل ہیں، ایڈز میں مبتلا 335 انتقال کر چکے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں رواں برس کے ماہ جنوری سے اکتوبر تک ایچ آئی وی کے 2 ہزار 5 سو 31 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ افراد میں 1 ہزار 313 مرد، 615 خواتین، 227 خواجہ سرا شامل ہیں، جبکہ ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے والوں میں 220 بچے اور 156بچیاں شامل ہیں، رواں برس ایڈز کے متاثرہ 135 افراد انتقال کرچکے ہیں، انتقال کرجانے والوں میں 78 مرد، 20 خواتین، 2 خواجہ سرا، 11بچے ، 24بچیاں شامل ہیں، موصول اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 304، لاڑکانہ 173، میرپورخاص 132، شہید بینظیر آباد 104، خیرپور 129، کراچی جنوبی 136، سینٹرل 110، ضلع غربی میں 76، شرقی میں 93، کورنگی 100، کیماڑی 43، ملیر میں 120 کیس ظاہر ہوئے ہیں، جبکہ بدین میں 38، دادو 71، گھوٹکی 24، جیکب آباد 112، جامشورو 68، قمبر شہدادکوٹ 70، کشمور 32، مٹیاری 28، نوشہرو فیروز 84، 42، شکار پور 112، سجاول 7، سکھر 67، ٹنڈو الہیار 26، ٹنڈو محمد خان 10، تھر پارکر 11، ٹھٹہ 29، عمرکوٹ 5 ایچ آئی وی کے کیس ظاہر ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں