میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی نعش برآمد

یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی نعش برآمد

جرات ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالب علم کی نعش ملی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے ملنے والی طالب علم کی نعش 2 سے 3 دن پرانی ہے، مرنے والے طالب علم کی شناخت امن کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ طالب علم کمپیوٹر سائنس تھرڈ ایئر میں زیرِ تعلیم تھا، موت کی وجہ جاننے کے لیے نعش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ہاسٹل انچارج عابد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوفی امن کمار کا تعلق شہداد کوٹ سے تھا۔ متوفی کے پھوپھا راج کمار کا کہنا ہے کہ امن کمار ہاسٹل کے روم میں 2 ماہ سے اکیلا رہائش پزیر تھا، مرنے والا نوجوان 3 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ راج کمار نے یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکٹر کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق امن کمار کی طبعی موت ہوئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں