میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ترقی حقوق نسواں سندھ، مرد افسران اہم عہدوں پر براجمان

محکمہ ترقی حقوق نسواں سندھ، مرد افسران اہم عہدوں پر براجمان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ ترقی حقوق نسواں سندھ، اکثر اضلاع میں مرد افسران انچارج سیف ہاؤس اور کمپلین سیل کے عہدوں پر براجمان ہیں، ادارہ خواتین کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے، سکھر میں غفار تھہیم، قمبر شہدادکوٹ میں طاہر کوریجو، ٹنڈو محمد میں ندیم نامی افسر کو عہدے دیے گئے ہیں، میرپورخاص، خیرپور، شکارپور میں بھی خواتین افسران کی کمی، کروڑوں روپے کی بجٹ خردبرد کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق محکمہ ترقی حقوق نسوان کے سندھ بھر میں موجود سیف ہاؤسز اور کمپیلین سیل کے انچارج کے عہدوں پر مرد افسران کی تعیناتی کے باعث ادارہ خواتین کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگیا ہے جبکہ کروڑوں روپے کی بجٹ کے دو دو ڈی ڈی او پاور بھی ایک ہی افسر کو دینے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرآت کو ملنے والی معلومات کے مطابق انچارج دارالامان سکھر کے عہدے پر غفار تھہیم، انچارج سیف ہاؤس قمبر شہدادکوٹ کے عہدے پر طاہر کوریجو جسے لاڑکانہ کے اضافی چارج بھی ہے، انچارج سیف ہاؤس ٹنڈو محمد خان کے عہدے پر ندیم، انچارچ سیف ہاؤس میرپورخاص کے عہدے پر طاہر بلوچ، شکارپور ریاض، خیرپور حسن کاظم جتوئی اور میرپورخاص میں طارق بلوچ نامی افسران انچارج سیف ہاؤس اور کمپلین سیل کے عہدے پر براجمان ہیں، ذرائع کے مطابق تمام افسران کی تعیناتی اثر رسوخ کے بنیاد پر کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں