میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈرکا سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے پلازہ بنانے کا انکشاف

عارف بلڈرکا سرکاری زمینوں پر قبضہ کرکے پلازہ بنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عارف بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے پلازہ بنانے کا انکشاف، لطیف آباد میں بسم اللہ سٹی میں نمرہ ہائٹس کے نام سے پلازہ بنایا گیا، تعمیرات کسے اور کے نام سے کی گئی، روڈ کی زمین پر قبضہ کرکے پلازہ کھڑا کردیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اسٹی کے باوجود تعمیرات کی اجازت دی، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضون ،غیرقانونی تعمیرات اور جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف بلڈر کا سرکاری زمینوں پر قبضے کرکے منصوبے بنانے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق لطیف آباد 10 میں بسم اللہ سٹی میں نمرہ ہائٹس نامی منصوبے کا آغاز 2018ع میں شروع کیا گیا، ذرائع کے مطابق روڈ کی زمین پر قبضہ کرکے منصوبہ شروع کیا گیا اور روڈ سے ملحقہ نجی زمین کے جعلی دستاویزات بنا کر اس پر بھی قبضہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کو نجی زمین کے مالک خواتین نے عدالت میں چئلینج کیا اور اسٹی کے باوجود تعمیرات جاری رہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے سہولتکاری کا کردار ادا کیا، ذرائع کے مطابق عارف بلڈر نے کسے اور شخص کے نام پر منصوبے کا آغاز کیا اور خود پس پردہ رہا، حیدرآباد میں سرکاری زمینوں پر عارف بلڈر کے منصوبوں کی تفصیلات آئندہ شامل اشاعت کی جائیں گی.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں