میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، 598 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 598 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق تقریباً 12 بج کر 22 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 598 پوائنٹس یا 1.05 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 676 پر پہنچ گیا، جو گزشتہ روز 57 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) کے درمیان عملے کی سطح کے معاہدے کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بینچ مارک انڈیکس 57 ہزار پوائنٹس عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔عملے کی سطح کے معاہدے پر دستخط کے بعد 70 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگی، جو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ مارکیٹ کی حالیہ تیزی کے باوجود قدر کم ہے، مزید کہا کہ پاکستان کا ایکویٹی کا آؤٹ لْک مثبت رہا۔فرسٹ نیشنل ایکویٹی کے چیف ایگزیکٹو علی ملک نے آج کے اضافے کو مستقبل قریب میں مثبت معاشی منظرنامے سے منسوب کیا، انہوں نے کہا کہ قرض کی دوسری قسط کے لیے آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے حوالے سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں