میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی انتخابات پر ایم کیو ایم کے تحفظات

بلدیاتی انتخابات پر ایم کیو ایم کے تحفظات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا۔نجی چینل کے مطابق ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر متفقہ طور پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔رابطہ کمیٹی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو تمام مسائل سے آگاہ کیا لیکن ایسا فیصلہ آنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے فیصلے کے حوالے سے آئینی و قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں رابطہ کمیٹی نے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تمام قانونی نکات کو اٹھائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کرسکتے ہیں۔رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل اختیارات نچلی سطح پر نہیں آتے الیکشن کیسے ممکن ہیں؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں