میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی تعیناتی: وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات

آرمی چیف کی تعیناتی: وزیر اعظم سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم ملاقات

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف سمیت فوج کے اندر اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش رفت متوقع ہے۔ خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں