میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی دھرنا: ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پی ٹی آئی دھرنا: ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ

جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی دھرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے متوقع دھرنے کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔ کنٹینر لگانا کوئی مسئلے کا حل نہیں۔ انتظامیہ کوئی جدید طریقہ اختیار کرے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ریاست کے سامنے کوئی کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر راولپنڈی میں کچھ ہوتا ہے تو بھی اسلام آباد آنے والوں کو دشواری ہو سکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست واپس لیے جانے پر تاجروں کی درخواست نمٹا دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں