میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جعلی آرڈرز پر 18 گریڈ کے دو عہدوں پر افسر کی دوبارہ تقرری

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، جعلی آرڈرز پر 18 گریڈ کے دو عہدوں پر افسر کی دوبارہ تقرری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سہیون ڈیولپمنٹ اتھارٹی جامشورو، عوامی شکایت پر رپورٹ کئے گئے افسر کی جعلی آرڈرز اور آؤٹ ورڈ سے دوبارہ تقرری کا انکشاف، 17 مارچ کو عوامی شکایت پر سجن کیہر کو سیکریٹری کے پاس رپورٹ کیا گیا، 13 اگست کو ڈی جی ریٹائرڈ ہوا، 15 اگست کو جعلی آؤٹ ورڈ نمبر پر سجن کیہر کی تقرری کی لیٹر نکالے گئے، سجن کیہر غیرقانونی طور پر 18 گریڈ کے دو عہدوں پر قابض، تفصیلات کے مطابق سہیون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں عوامی شکایت پر سیکریٹری کے پاس رپورٹ کئے گئے افسر کو جعلی لیٹرز اور آؤٹ ورڈز نمبر سے دوبارہ تقرر کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرأت کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 17 مارچ کو ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائم خانی نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل سجن کیہر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالوحید جونیجو کو سیکریٹری کے پاس رپورٹ کروایا تھا، تاہم دونوں افسران نے سیکریٹری کے پاس رپورٹ ہی نہیں کیا اور ادارے میں بیٹھے رہے، 13 اگست کو ڈائریکٹر جنرل غلام محمد قائم خانی ریٹائرڈ ہوگئے اور سجن کیہر نے ڈی جی سے ملی بھگت کرکے 15 اگست کو جعلی آؤٹ ورڈ نمبر سے لیٹر نکلوا کر جوائننگ کرلی، ملنے والے دستاویزات کے مطابق آؤٹ ورڈ نمبر 1008پر ایس ایچ او کو لیٹر نکالا گیا تاہم اس آؤٹ ورڈ نمبر سے سجن کیہر کی واپس ایس ڈی اے میں تقرری کردی گئی، آؤٹ ورڈ نمبر 1009 پر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ شعبے کی میٹنگ کال کی گئی لیکن اس آؤٹ ورڈ نمبر سجن کیہر کو بطور سیکریٹری ایس ڈی اے مقرر کردیا گیا اور اس کام کیلئے آؤٹ ورڈ بک میں جعلسازی بھی کی گئی، سجن کیہر ایس ڈی اے کی طاقتور افسر تصور کئے جاتے ہیں اور عدالتی احکامات پر غیرقانونی ترقی کے الزام میں اس کی گریڈ 18 سے 17 میں تنزلی کردی گئی تھی لیکن موجودہ ڈائریکٹر جنرل نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سجن کیہر کو 18 گریڈ کی مراعات دے دی ہیں، گریڈ 17 کا افسر سجن کیہر اس وقت غیرقانونی طور پر گریڈ 18 کے عہدے سیکریٹری اور گریڈ 18 کے دوسرے عہدے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ آڈٹ کے عہدے پر قابض ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں