میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیشنل بینک میں پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کا غبن

نیشنل بینک میں پولیس فنڈز میں کروڑوں روپے کا غبن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل بینک میں پولیس کے فنڈز میں کروڑوں روپے کا غبن سامنے آگیا، ذمہ دار 6 افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کو تنزلی تک محدود کردیا گیا ، کروڑوں روپے ذمہ دار افسران سے وصول نہیں ہوسکے ۔ جرأت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق نیشنل بینک گجرات کی مین برانچ سے چار اکاؤنٹس کے ذریعے 63 کروڑ 80 ہزار روپے نکالے گئے ، رقم پولیس افسران نے وصول کی، بینک عملے نے مروجہ طریقہ کار کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کروڑوں روپے پولیس افسران کو جاری کردیے ، کچھ رقوم غیر متعلقہ اشخاص کو بھی دی گئی، پنجاب پولیس کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نیشنل بینک گجرات برانچ کے عملے کی کوتاہی کی وجہ سے 63 کروڑ کا غبن کیا گیا، تحقیقات کے بعد 2 ملازمین کو نچلے گریڈ میں ڈیموٹ کیا گیا، 3 ملازمین کو 2 گریڈ ڈیموٹ کیا گیا، ایک اور ملازم کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ نیشنل بینک کے افسران کا کہنا ہے کہ گجرات برانچ میں 63 کروڑ کے غبن کے باوجود کسی بھی افسر یا ملازم کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا، کروڑوں روپے ذمہ دار عملے سے وصول بھی نہیں کیے گئے جس کے باعث قومی خزانے کو 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں