میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
قاسم آباد میں نعمت سٹی ہائوسنگ کے نام سیغیرقانونی اسکیم جاری

قاسم آباد میں نعمت سٹی ہائوسنگ کے نام سیغیرقانونی اسکیم جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) قاسم آباد میں نعمت سٹی ہائوسنگ کے نام سے غیرقانونی اسکیم جاری، جمالی بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایجنٹس کے ذریعے بکنگ شروع کردی، ایچ ڈی اے کی این او سی بھی موجود نہیں، ایس بی سی اے نے بھی تشہیر و بکنگ غیرقانونی قرار دے دی، زمین بھی متنازع، لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں نعمت سٹی کے نام سے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم چلائی جا رہی ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والی معلومات کے مطابق قاسم آباد میں عبداللہ گارڈن سے ملحقہ زمین پر نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے بورڈ نصب کرکے بکنگ کی جا رہی ہے جہاں پر 120 گز سے 200 گز تک پلاٹس فروخت کئے جا رہے ہیں، مذکورہ اسکیم کی زمین کا مامرہ بھی بورڈ آف روینیو میں زیر سماعت ہے، حیرت انگیز طور پر جمالی بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے لانچ کی گئی نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے حیدرآباد ڈوولپمینٹ اتھارٹی سے این او سی ہی حاصل نہیں کی گئی جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بھی مذکورہ اسکیم کی تشہیر و بکنگ کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا، ذرائع کے مطابق بلڈر نے نعمت سٹی ہائوسنگ اسکیم کے نام پر شہریوں کو چونا لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور اسکیم کی بکنگ آفیس قائم کرنے کی بجائے ایجنٹس کے ذریعے فون پر بکنگ کی جا رہی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں