میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کاکراچی میں مستند انتخابی فہرستیں مرتب کرنے کا آغاز

الیکشن کمیشن کاکراچی میں مستند انتخابی فہرستیں مرتب کرنے کا آغاز

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ا یڈیشنل ڈائر یکٹر جنرل جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کی تصدیقی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کا مقصد 2023 کے عام انتخابات کے لئے مستند اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں بروقت تیار کرنا ہے۔ ملک بھر کی طرح کراچی کے 7اضلاع میں گھر گھر ووٹروں کی تصدیق کا عمل 6 دسمبر 2021 تک جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسڑکٹ کیماڑی اور کراچی غربی کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر، ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر ضلع غربی حامد حسین، الیکشن آفیسر غربی ثروت بتول ،سول سوسائٹی کے افراد سمیت الیکشن کمیشن کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ا یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جاوید اقبال خٹک نے مزید کہا کہ اس تصدیق کے عمل میں تصدیق کنندہ گھر گھر جاکر درج شدہ افراد کے کوائف کی تصدیق اور ان کے اہل خانہ کے کوائف کی تصدیق کرے گا اسکے علاوہ وہ لوگ جن کا نام انتخابی فہرست میں درج نہ ہو وہ اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے موجودہ یا مستقل پتہ پر اپنے انتخابی علاقے میں درج کروا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گھر گھر ووٹرزکی تصدیقی مہم کی مانیٹرنگ کے لیے ملک بھر میں آفسران کو تعینات کیا ہے ، کراچی میں جاری انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے، انتخابی فہرستوں کے ابتدائی مسودہ جات کو مقررڈ سپلے سینٹرز میں آویزاں کیا جائے گا تاکہ عوام الناس ان کا معائنہ کر سکیں۔ اس اہم مرحلے میں کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے تصدیقی عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے اہلخانہ کے ووٹوں کے اندراج، کوائف کی درستگی اور جو ووٹر وفات پاگئے ہیں ان کے ناموں کے اخراج کو یقینی بنائیں۔ سید ندیم حیدر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے انتخابی علاقہ میں تعینات عملہ سے تعاون کریں اور اپنے اہل خانہ کے ووٹ کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنائیں تاکہ قبل از وقت عام انتخابات کے لیے مستند اور غلطیوں سے پاک انتخابی فہرستیں تیار کی جا سکیں۔ضلعی الیکشن کمشنر کراچی غربی حامد حسین نے کہا ہے کہ ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کا عمل جاری ہے اور اس میں ووٹروں سے التماس ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی صحیح اندراج کو یقینی بنائیں اس حوالے سے ضلع کراچی غربی میں450 ویری فائنگ آفیسرز 150 سپروائزر رکھے گئے اور27اے آر اوزکی خدمات حاصل کی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں