میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناکی دوسری لہر ، کیسز میں تیزی سے اضافہ ،59مریض چل بسے

کوروناکی دوسری لہر ، کیسز میں تیزی سے اضافہ ،59مریض چل بسے

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو نے لگا ، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک روز میں ریکارڈ 59 مریض چل بسے ۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38983 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2665 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں وبا سے مزید 59 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 ہو گئی ہے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 6.8 فیصد رہی۔کورونا کی پہلی لہر میں 13 جولائی کو پاکستان میں ایک روز کے دوران 2769 کیسز سامنے آئے تھے جس کے بعد اب تقریباً 4 ماہ بعد تعداد 2665 پر جا پہنچی ہے ۔سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 7662 ہوگئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 74 ہزار 173 تک جا پہنچے ہیں۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 897 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 162227 ہوگئی ہے ، 2816 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 114010 ہے اور 2848 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں، بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 16744 اور ہلاکتیں 161 ہو چکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 44097 اور 1325ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 6000 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 140 افراد انتقال کرگئے ،اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4526 اور 94 افراد انتقال کر چکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 26569 ہے اور اب تک 278 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں