میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی وزیرخارجہ کی قطر میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتیں

امریکی وزیرخارجہ کی قطر میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتیں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دوحا میں طالبان اور افغان حکومتی وفود سے ملاقاتوں میں امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر تبادلہ خیال کیاہے ۔ اس سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور قطری ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطر میں موجود مائیک پومپیو نے دونوں وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی، طالبان وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔دونوں وفود سے ملاقات میں مائیک پومپیو نے دوحا میں جاری بین الافغان مذاکرات، افغان امن عمل اور افغانستان میں تشدد میں کمی پر بات چیت کی۔امریکی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی اور قطری ہم منصب سے ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں