میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی جی سندھ واقعہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری قانون سے ماورا قرار

آئی جی سندھ واقعہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری قانون سے ماورا قرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ واقعے کی انکوائری رپورٹ مرتب کرلی گئی مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ہوٹل کمرے میں چھاپے اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کو قانون سے ماورا قرار دے دیا گیا ، رپورٹ کو منظرعام پر لانے یا نہ لانے کا حتمی فیصلہ سندھ کابینہ کے فورم پر کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے 5 وزرا پر مشتمل کمیٹی نے اپنی رپورٹ فائنل کرلی اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس آج ہوگا جس میں ارکان رپورٹ پر دستخط کریں گے۔ میڈیا ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں ہوٹل چھاپے اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کو قانون سے ماورا قرار دیا گیا ہے ، وزراء پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے کیپٹن ر صفدراعوان کے خلاف مقدمے کو اختیارات سے تجاوز قرار دیا گیا ، رپورٹ میں پس پردہ اسباب ، معاملات اور اہم کرداروں کا بھی ذکر گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے ، اس سلسے میں دستاویزی اور تصویری شواہد کو بھی شامل کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں