میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ، کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے پولیس کا مقدمہ

ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضہ، کامران ٹیسوری کیخلاف ریلوے پولیس کا مقدمہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ریلوے پولیس نے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی دفعات کے تحت ریلوے سٹی اسٹیشن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/47درج کرلیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔ تیجوری ہائٹس نامی پروجیکٹ میں 2ہزار 783اسکوائر یارڈ زمین ریلوے کی ہے۔ مقدمے میں زمین پر قبضے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں اور گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما نے مقدمے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ثابت ہوگیا کراچی والوں کو کوئی بھی کام کرنے کا اختیار نہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر یہ مقدمہ درج کرایا۔ اس اقدام سے ان کا کراچی والوں سے بغض کھل کر سامنے آگیا۔ انشا للہ جیت حق کی ہوگی اور ہم اس مقدمے میں سرخرو ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں