میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق

پولیس اہلکاروں کی کار پر فائرنگ، شہری جاں بحق

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہرقائد میں کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہوگیا، جبکہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔شہر قائد میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے اور کینٹ اسٹیشن کے قریب گزری تھانے کے اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت نبیل ہوڈبائے جبکہ زخمی کی شناخت رضا امام کے نام سے ہوئی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ پولیس گاڑی کا تعاقب کررہی تھی کہ کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں نے کھڑی گاڑی پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کر دی۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کے مطابق واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں سب انسپکٹر عبدالغفار، ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور کانسٹیبل محمد علی شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، فائرنگ کے واقعے کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے بھی نوٹس لیا ہے ۔پولیس نے فائرنگ سے زخمی شخص رضا امام کا ابتدائی بیان لیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ جاں بحق شخص اس کا دوست تھا اور دونوں گزری کھڈا مارکیٹ سے کھانا کھا کر آ رہے تھے کہ پولیس نے ان کا پیچھا کیا جس کا انہیں علم نہیں ہوا۔رضا امام نے بتایا کہ پولیس کے تعاقب کا ابھی پتہ چلا ہے ، ہم نے جب کینٹ اسٹیشن کے قریب گاڑی روکی تو پولیس اہلکاروں نے ہماری کھڑی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔رضا امام نے بتایا کہ میں اپنے مقتول دوست کے ساتھ امپورٹ ایکسپورٹ کا کام کرتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں