میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کی آمد، قیمتوں میں نمایاں کمی

سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کی آمد، قیمتوں میں نمایاں کمی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہرقائد کی سبزی منڈی میں ایرانی ٹماٹر کے مزید بارہ کنٹینرز پہنچ گئے ، ٹماٹروں کی آمد کے ساتھ قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مہنگے داموں ٹماٹر خریدنے پر مجبور شہریوں نے اب سکھ کا سانس لیا، سبزی منڈیوں میں ایرانی ٹماٹر کی آمد سے قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ، سبزی منڈی ہول سیل مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 80 روپے کمی سے 120 جبکہ درجہ دوئم ٹماٹر 110 روپے کمی کہ بعد 99 روپے فی کلو ہوگیا ہے ۔ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر 200روپے کلو کی سطح پر آگیا، گزشتہ روز مختلف مارکیٹوں میں ٹماٹر 250 سے 300 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہورہا تھا جبکہ کئی مارکیٹوں میں قیمتیں کم تھیں۔خیال رہے کہ ایران سے 15 ہزار 5 سوٹن ٹماٹر پاکستان درآمد کیے جائیں گے ، انتظامیہ نے درآمد کے لیے گزشتہ روز پرمٹ جاری کیا، 12 سو 76 ٹن ٹماٹر کی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں