میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیمار اور بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ،گورنرسندھ

بیمار اور بزرگ قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ،گورنرسندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کی جانب سے بزرگ اور بیمارقیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے کو ایک عظیم فیصلہ قرار دیا ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے بیان میں انہوں نے کہا وزیر اعظم کی جانب سے بیماراور بزرگ شہریوں کورہاکرنیکا فیصلہ ریاست مدینہ کا حقیقی عکاس ہے جہاں سب برابر ہیں۔ان سے سے قبل وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی بتایاتھا کہ وزیر اعظم نے 65 سال سے زیادہ عمر کے قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کا فیصلہ کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے غریب قیدی جو بیمار ہیں اور کسی گھناؤنے جرم کے مرتکب نہیں، ان کو رہا کرنے کی پالیسی بنائی جائے ، ایک اور قدم ہے ایک ایسے پاکستان کی طرف جس میں حکومت کی اولین ترجیح ملک کا کمزور طبقہ ہے ناکہ طاقتور اور دولتمند۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں