میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے ،شاہ محمود قریشی

بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پرذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے ، بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں اقلیتیں، مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے کے بعد بے چینی پائی جاتی ہے ، بھارت میں مسلمانوں پر حملے ہو رہے ہیں، بھارت کی دیگر اقلیتیں بھی خطرے کا شکار ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی کو آنکھیں نہیں چرانی چاہئیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر پرذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے ، معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی وجہ سے خطے کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں